برطانیہ: بیوی کا بہیمانہ قتل کرنیوالے شامی شوہر کو عمر قید کی سزا

 لندن(آئی این پی )برطانیہ کے شہر ڈیوزبری میں ایک افسوس ناک واقعے میں شامی پناہ گزین واحد البردان نے اپنی 27سالہ بیوی سلام الشارہ پر بے وفائی کا الزام لگا کر اسے چاقو کے وار سے قتل کر دیا تھا۔عدالت میں بتایا گیا ہے کہ واحد البردان ایک شکی شوہر تھا جو اپنی اہلیہ پر دوسرے مردوں سے تعلق رکھنے کا شک کرتا اور اسے زبردستی پردہ کرنے پر مجبور کرتا تھا۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق سلام کے جسم پر 20 سے زائد زخم تھے جن میں دفاعی زخم بھی شامل تھے، عدالت نے واحد کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔