اوکاڑہ (خصوصی رپورٹ)اوکاڑہ کے نواحی چک نمبر 13/1-A-L میں اپنے ہی اغوا برائے تاوان کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق نوجوان عبدالوہاب جو شیخوپورہ میں ملازمت کرتا تھا، نے کام پر نہ جانے کی غرض سے اپنے چچا کو اپنے اغوا کا جھوٹا میسج اور 50 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ ظاہر کیا۔چچا کی اطلاع پر تھانہ صدر رینالہ خورد پولیس موقع پر پہنچی تو مبینہ مغوی خود اطمینان سے بیٹھا تھا۔ تفتیش پر عبدالوہاب نے اعتراف کیا کہ اس نے ملازمت نہ کرنے کیلئے ڈرامہ رچایا۔پولیس نے نوجوان کو گرفتار کر کے جھوٹی اطلاع دینے کے جرم میں مقدمہ درج کر لیا۔