2 دوستوں کے اغوا برائے تاوان کا ڈرامہ بے نقاب

 نوجوانوں نے خودساختہ اغوا کا منصوبہ بنایا ،خود ہی تاوان کے پیغامات بھیجے 
اوکاڑہ(خصوصی رپورٹ) اوکاڑہ کے کاروان ٹا ئون سے لاپتہ 2 نوجوان دوستوں کے 3کروڑ اغوا برائے تاوان کا خودساختہ ڈرامہ بے نقاب، پولیس نے دونوں نوجوانوں کو بحفاظت بازیاب کرلی آترجمان پولیس کے مطابق22 سالہ احمد رضا اور 20 سالہ علی اسفند تین روز قبل اکٹھے گھر سے نکلے، واپس نہ آنے پر اہلخانہ کی اطلاع پر تھانہ صدر اوکاڑہ پولیس نے اغوا کا مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کی گئی۔پولیس نے جدید ٹیکنالوجی سے دونوں نوجوانوں کا سراغ لگایا۔ یہ بات سامنے آئی کہ دونوں نوجوانوں نے خودساختہ اغوا کا منصوبہ بنایا اور واٹس ایپ کے ذریعے خود ہی تاوان کے پیغامات ارسال کیے۔ دونوں نوجوانوں نے ایک ویڈیو بیان بھی جاری کیا جس میں انہوں نے اعتراف کیا کہ وہ اپنی مرضی سے گئے تھے۔