ڈکیتی کا ڈرامہ رچانے والا ڈیلیوری بوائے گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)کاہنہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نجی کمپنی کے ڈلیوری بوائے کو گرفتار کر لیاجو مبینہ طور پر واردات کا ماسٹر مائنڈ اور جعلی ڈکیتی کا ڈرامہ رچانے میں ملوث تھاپولیس ترجمان کے مطابق ملزم مائیکل نجی کمپنی میں بطور ڈلیوری بوائے ملازمت کرتا تھاابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ ملزم نے کولیکشن کی رقم ہتھیانے کے لیے ڈکیتی کی جھوٹی 15 پر کال کی اور واردات کا ڈرامہ رچایا پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے شک کی بنیاد پر تفتیش کی، جس دوران ملزم زیادہ دیر تک پولیس کو گمراہ نہ کر سکا اور اس نے مبینہ طور پر اعتراف جرم کر لیاپولیس نے ملزم کے قبضے سے 75 ہزار روپے کی کولیکشن رقم بھی برآمد کر لی ہے۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔