ملزم نے کمپنی کی رقم اور امپورٹڈ پارسل ہتھیانے کے لیے جھوٹی کال کی
لاہور (کرائم رپورٹر) کاہنہ میں نجی کوریئر کمپنی کے رائیڈر کی خودساختہ ڈکیتی کا ڈراپ سین ہوگیا۔ پولیس نے کمپنی رائیڈر فیصل شاد کو گرفتار کرلیا جو واردات کا ماسٹر مائنڈ نکلا۔ ملزم نے کمپنی کی رقم اور امپورٹڈ پارسل ہتھیانے کے لیے جھوٹی 15 کال کی اور ڈکیتی کا ڈرامہ رچایا۔پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچی ،تفتیش کے دوران ملزم زیادہ دیر پولیس کو چکمہ نہ دے سکا اور اعتراف جرم کرلیا۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے ایک لاکھ روپے سے زائد رقم اور متعدد امپورٹڈ پارسل برآمد کرلیے۔ گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا ہے۔