4رکنی ڈکیت گینگ پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

گرفتار ملزموں میں ساجد، ناظم، ابوبکر اور محمد اشفاق شامل 
لاہور (کرائم رپورٹر) مانگا منڈی پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے چار رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزموں میں ساجد، ناظم، ابوبکر اور محمد اشفاق شامل ہیں، جو کہ سابقہ ریکارڈ یافتہ بھی ہیں۔پولیس کے مطابق ملزمان اسلحہ کے زور پر شہریوں کو لوٹ کر فرار ہو جاتے تھے۔ کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے چھینی گئی موٹر سائیکل، موبائل فونز اور ہزاروں روپے نقدی برآمد کر لی گئی ہے۔مزید برآں، ملزمان سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ، پستول اور گولیاں بھی برآمد ہوئی ہیں۔ ایس ایچ او مانگا منڈی محمد آصف کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور انہیں مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ایس پی صدر رانا حسین طاہر کا کہنا ہے کہ ڈکیتوں اور چوروں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔