2رکنی کبیرا ڈکیت گینگ پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

لاہور(کرائم رپورٹر)ایس ایچ او غازی آباد نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروآی کرتے ہوئے ڈکیتی چوری کے 55 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ 2رکنی کبیر عرف کبیرا ڈکیت گینگ کوگرفتار کرلیا پولیس کے مطابق ملزمان میں سرغنہ کبیر عرف کبیرا اور عبدالقیوم شامل ہیں ملزمان سے 7موٹر سائیکلز، نقدی 2پستول میگزینز اور گولیاں برآمد کر لی گئی ایس پی کینٹ اویس شفیق کے مطابق ملزمان کا لاہور کے مختلف علاقوں میں گن پوآنٹ پر وارداتیں کرنے کا اعتراف کیا ہے ملزمان سے برامدہ موٹر سائیکلیں پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب تھیں،ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کے لیے انوسٹی گیشن کے حوالے کر دیا گیاایس پی کینٹ نے ایس ایچ او غازی آباد فیصل ندیم اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ایس پی کینٹ اویس شفیق کا کہنا ہے کہ جرآم پیشہ افراد کے خلاف بلا امتیاز کارروآیاں جاری ہیں،