3 رکنی وقار ڈکیت گینگ پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی کینٹ کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا کی ہدایت پر ڈکیت گینگ کے خلاف پولیس ان ایکشن ہے ایس ایچ او ہربنس پورہ عاصم حمید نے پولیس ٹیم کے ہمراہ دبنگ کارروائی کرتے ہوئے 3 رکنی وقار ڈکیت گینگ کوگرفتار کرلیاایس ایچ او ہربنس پورہکے مطابق ملزمان میں سرغنہ وقار، عمران اور نبیل شامل ہیں ملزمان پہلے گھروں کی ریکی کرتے اور پھر وارداتیں کر کے فرار ہو جاتیتھے ملزمان سے 3 لاکھ نقدی،موبائل فونز اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا گیا ایس پی کینٹ قاضی علی رضا کے مطابق چند روز قبل ملزمان نے ہربنس پورہ کے علاقے میں شہری اسرارالحق سے گن پوآنٹ پر آڑھائی لاکھ روپے چھینے تھے ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیاملزمان کے خلاف مقدمات درج،مزید تفتیش کے لیے انوسٹی گیشن کے حوالے کر دیا گیا ایس پی کینٹ نے ایس ایچ او ہربنس پورہ عاصم حمید اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ایس پی کینٹ قاضی علی رضا کا کہنا ہے کہ جرآم پیشہ افراد کے خلاف بلا امتیاز کارروآیاں جاری ہیں۔