شہریوں سے چھینے گئے لاکھوں مالیت کے موبائل فونز، نقدی اور ناجائز اسلحہ برآمد
لاہور(کرائم رپورٹر) انچارج انویسٹی گیشن تھانہ لوئرمال منیراحمد نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے متحرک ڈکیت گینگ کے 3ملزمان کو گرفتار کر لیا۔انچارج انویسٹی گیشن تھانہ لوئرمال منیراحمد کے مطابق گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ اس کے 2ساتھی شامل ہیں ۔ملزمان سے شہریوں سے چھینے گئے لاکھوں مالیت کے موبائل فونز، نقدی اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ ملزمان گلیوں اور شاہراوں پر شہریوں کو گن پوائنٹ پر اپنی وارداتوں کا نشانہ بناتے تھے۔ملزمان نے دوران تفتیش شہر کے مختلف علاقوں میں متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔