بیجنگ(یواین پی) چین کی قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین چائو لہ جی نے ہائی نان کے ساحلی قصبے بوآئو میں آذربائیجان کی ملی مجلس کی اسپیکر صاحبہ غفاروا اور قازقستان کے اول نائب وزیراعظم رومان اسکلیار سے الگ الگ ملاقاتیں کیں، جو بوآئو فورم فار ایشیا 2026 کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے چین آئے ہیں۔صاحبہ غفاروا سے ملاقات کے دوران چائو لہ جی نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ اور صدر الہام علیوف کی اسٹریٹجک رہنمائی میں چین۔آذربائیجان تعلقات اعلیٰ معیار اور ہمہ جہت ترقی کے ایک نئے مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں۔