اعلی عہدیدار کو قتل کرنے کی یوکرینی کوشش ناکام بنادی: روس کا دعوی

 یوکرین  کا روس کے بندرگاہی شہر نووروسیئسک میں ڈرون حملہ،  آئل ڈپو کو نقصان ،4 افراد زخمی  
ماسکو(آئی   این پی )روس کی سکیورٹی سروس نے دعوی کیا ہے کہ یوکرین نے ایک اعلی روسی حکومتی عہدیدار کو قتل کرنے کی کوشش کی تھی، تاہم اس منصوبے کو ناکام بنا دیا گیا۔یہ دعوی ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کیف ایک بار پھر روسی فضائی حملوں کی زد میں رہا۔ یوکرینی حکام کے مطابق تازہ حملوں میں کم از کم چار افراد ہلاک اور 27 زخمی ہوئے، جن میں دو بچے اور ایک حاملہ خاتون بھی شامل ہیں