جواء ایپ پروموشن کیس:رجب بٹ اور زرق کی عبوری ضمانت میں7 اپریل تک توسیع

    لاہور (یواین پی)جواء ایپ پروموشن کیس میں یو ٹیوبر رجب بٹ اور ٹک ٹاکر زرق کی عبوری ضمانت میں 7اپریل تک توسیع کر دی گئی۔ایڈیشنل سیشن جج منصور احمدقریشی کی عدالت میں یو ٹیوبر رجب بٹ اورزرق کے خلاف جواء ایپ پروموشن کیس کی سماعت ہوئی تاہم ایف آئی اے کے تفتیشی آفیسر کے پیش نہ ہونے کی وجہ سے کارروائی نہ ہو سکی۔