لاہور(خصوصی رپورٹ)جوئے کی ایپ کی تشہیر کرنے کے مقدمے میں یوٹیوبر ڈ کی بھائی کا مزید 5 روز ہ جسمانی ریمانڈ منظور،پولیس کے حوالے کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل سائبر کرائم ایجنسی نے یوٹیوبر سعد الرحمٰن عرف ڈکی بھائی کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پرضلع کچہری میں پیش کیا اور مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ ملزم کے وکیل نے مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ میرے م ئوکل کا موبائل اور لیپ ٹاپ انکے پاس موجود ہے، ان کا فرانزک کروا لیں، مزید جسمانی ریمانڈ کی ضرورت نہیں ،انکو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا جائے۔ عدالت نے دلائل مکمل ہونے پرفیصلہ محفوظ کیا اور محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ڈکی بھائی کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔