جوا ایپ کی پروموشن،ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع

لاہور (کورٹ رپورٹر)ضلع کچہری کی عدالت نے آن لائن جوا ایپ کی پروموشن کیس میں ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں4 روز کی توسیع کر دی۔ عدالت نے آن لائن جوئے کی ایپ کی پروموشن کے الزام میں گرفتار ملزم مدثر کو آٹھ روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پرپیش کیا گیا،نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کی جانب سے پندرہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے بتایا گیاکہ ملزم سے تحقیقات ابھی باقی ہیں،عدالت ریمانڈ میں توسیع کا حکم دے،عدالت نے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کرتے ہوئے ملزم کو 12 ستمبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔