لاہور(آئی این پی)لاہور کی سیشن کورٹ میں جوئے کی ایپ کی مبینہ تشہیر کے مقدمے میں یوٹیوبر رجب بٹ، ندیم نانی والا اور دیگر ملزمان کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج منصور قریشی نے کی، سماعت کے دوران عدالت نے این سی سی آئی اے سے مقدمے کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ ریکارڈ پیش کیا جائے، جس کے بعد کیس کو انتظار میں رکھ دیا گیا۔بعد ازاں عدالت نے سماعت کچھ دیر کے لیے ملتوی کردی