توہین مذہب کیس میں ملزم رجب بٹ کی عبوری ضمانت میں توسیع

کراچی  (آئی این پی) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وسطی نے یوٹیوبر ملزم رجب بٹ کی عبوری ضمانت میں 10 فروری تک توسیع کردی۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وسطی کی عدالت کے روبرو شعائر اسلام کی بے حرمتی کے مقدمے کی سماعت ہوئی، اس دوران عبوری ضمانت پر رہا ملزم رجب بٹ عدالت میں پیش نہیں ہوا۔جونیئر وکیل نے عدالت میں ملزم کی حاضری سے استثنی کی درخواست جمع کرائی جس پر عدالت نے ملزم کی حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کرلی۔