لاہور (یواین پی) لاہور کی سیشن عدالت نے آن لائن جواء ایپ کی غیر قانونی پروموشن کے کیس میں معروف یوٹیوبر رجب بٹ کی عبوری ضمانت کنفرم کر دی جبکہ ندیم نانی والا کی عبوری ضمانت میں توسیع کا حکم جاری کردیا۔سیشن عدالت میں جواء ایپ کی غیر قانونی تشہیر اور پروموشن سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، جس میں یوٹیوبر رجب بٹ، ندیم نانی والا اور دیگر ملزمان کی عبوری ضمانتوں پرغور کیا گیا۔سماعت کے دوران عدالت نے دلائل سننے کے بعد رجب بٹ کی عبوری ضمانت کو مستقل کرنے کا فیصلہ سنایا جبکہ عدالت نے کیس کے دوسرے مرکزی ملزم ندیم نانی والا کی عبوری ضمانت میں 2جون تک توسیع کر دی ہے۔عدالت نے ندیم نانی والا کے وکلا کو ہدایت کی ہے کہ وہ آئندہ سماعت پر اپنے دلائل مکمل کریں۔