یورپی یونین پاکستان کاجی ایس پی پلس سٹیٹس ختم کرے:قاسم خان

بانی پی ٹی آئی کے بیٹے نے یہ مطالبہ بلوچ نیشنل موومنٹ کے رہنما نسیم بلوچ کے ساتھ مل کر کیا
ا سلام آباد(آئی  این پی)بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بیٹے قاسم خان نے یورپی یونین سے پاکستان کا جی ایس پی پلس اسٹیٹس ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق قاسم خان نے یہ مطالبہ بلوچ نیشنل موومنٹ کے رہنما نسیم بلوچ کے ساتھ مل کر کیا، جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر یورپی یونین پاکستان کو حاصل یہ خصوصی درجہ ختم کرے۔قاسم خان نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ ان کے والد عمران خان جیل میں ہیں۔