پاکستان جی ایس پی پلس سہولت جاری رکھنا چاہتا ہے تو اسے دوبارہ درخواست دینا ہوگی: ریمونڈاس کاروبلس کا انٹرویو
اسلام آباد (آئی این پی )یورپی یونین کے سفیر ریمونڈاس کاروبلس نے کہا ہے پاکستان کو جی ایس پی پلس ترجیحی ٹیرف اسکیم کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کیلئے مزید اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، کیونکہ اس پر جلد ہی نظرثانی ہونے والی ہے۔ ایک انٹرویو میں سفیر یورپی یونین نے اس سوال پر کہ کیا پاکستان کو اسکیم کی شرائط پوری کرنیکیلئے مزید کام کرنے کی ضرورت ہے؟ جواب دیا کہ ہاں، ہم یہی کہہ رہے ہیں کہ اس پر مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔۔انہوں نے کہا کہ یہ غالبا موجودہ جی ایس پی پلس اسکیم کا آخری مانیٹرنگ مشن ہوگا، کیوں کہ نئی اسکیم جلد، ممکنہ طور پر 2027 سے نافذ ہونے والی ہے، اور اگر پاکستان جی ایس پی پلس سہولت جاری رکھنا چاہتا ہے تو اسے دوبارہ درخواست دینا ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ اس کا مطلب ہے کہ مانیٹرنگ مشن کی رپورٹ اقوام متحدہ کے حوالے سے پاکستان کی پیش رفت اور اس کی ذمہ داریوں پر عمل درآمد کا جائزہ لینے کے لیے انتہائی اہم ماخذ ہوگی۔