ملزم تیمور کیخلاف 50 مقدمات درج تھے ،2 چوری شدہ موٹرسائیکل، موبائل فونز، نقدی برآمد
لاہور(کرائم رپورٹر)ایس ایچ اقبال ٹاؤن نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے واردات کی نیت سے بیٹھے 2ڈاکو گرفتار کر لیے۔ پولیس کے مطابق ملزمان تیمور اور فیصل کو خفیہ اطلاع پر ڈونگی گراونڈ سے گرفتار کیاگیا۔ریکارڈ یافتہ ملزم تیمور کے خلاف مختلف تھانوں میں 50 مقدمات درج تھے ،ملزمان سے 2 چوری شدہ موٹرسائیکل، موبائل فونز، نقدی،اور پستول بمہ گولیاں برآمد کی گئی۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔