2ڈاکو عوا م کے ہتھے چڑھ گئے

 ڈاکوئوں نے شکیل کو لوٹا تو اس نے شور مچادیا ، لوگوں نے ملزموں کو پکڑ لیا اور درگت بناڈالی 
قصور(خصوصی رپورٹ) مصطفی آباد کے نواح میں عوام نے ڈاکو ئوں کو پکڑ کر چھینی ہوئی نقدی اور موبائل فون واپس لے لیے۔ تفصیل کے مطابق محمدشکیل نے پولیس تھانہ مصطفی آباد کو بتایا کہ میں دفتوہ روڈ پر جا رہاتھا کہ ڈاکو ئوں نے روک کر مجھ سے 23ہزار روپے نقدی اور موٹرسائیکل چھین لی۔ میرے شور کرنے پر لوگ آگئے جنہوں نے ہارون جٹ اور شہباز راجپوت کو پکڑ لیا اور ان کی درگت بناکر ان کے قبضہ سے میری چھینی ہوئی رقم اور موٹرسائیکل بر آمد کرلی،پولیس مصروف کارروائی ہے۔