ڈولفن سکواڈ کی سنیپ چیکنگ،19ملزمان گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن سکواڈ کی شہر بھر میں کرائم ہاٹ سپاٹس پر پٹرولنگ اورسنیپ چیکنگ جاری ۔ اہم تجارتی مراکز، مارکیٹوں، بازاروں، شاپنگ مالز کے اردگرد خصوصی پٹرولنگ ۔ ڈولفن، پی آریو نے اسلحہ کی نمائش، ہوائی فائرنگ کر نیوالے 19 ملزمان کو گرفتار کیا،ملزمان کے قبضہ سے 15 پستول،4رائفلیں درجنوں گولیاں اورمیگزینز برآمد کر لئے گئے ۔ملزمان کو سٹاپ اینڈ سرچ کے دوران حراست میں لیا گیا۔گرفتار ملزمان میں اظہر، فضل، علی، خالد، عظیم اور دیگر شامل ہیں۔ملزمان کو  قانونی کارروائی کیلئے تھانہ چوہنگ، کاہنہ، شالیمار، دیگر کے حوالے کردیا گیا۔