13 گرفتار افراد عادی ملزمان نکلے، سنگین جرائم میں ملوث، مختلف گروہوں کے سرغنہ تھے
لاہور(کرائم رپورٹر) ڈولفن اسکواڈ نے 13 "لسٹڈ" عادی ملزمان گرفتار کر لیے ترجمان کے مطابق ڈولفن سکواڈ کی شہر بھر میں کرائم ہاٹ سپاٹس پر پٹرولنگ، سنیپ چیکنگ جاری ہے گزشتہ روز ڈولفن سکواڈ نے چوہنگ، گلشن اقبال، لٹن روڈ، اسلام پورہ و دیگر جگہوں سے 13 مشکوک اشخاص کو راؤنڈاپ کیا ان کے کریمنل ریکارڈ کے مطابق گرفتار افراد عادی ملزمان نکلے جو سنگین جرائم میں ملوث، مختلف گروہوں کے سرغنہ ھے جن کو بعد ازاں مزید قانونی کارروائی کیلئے تھانہ لٹن روڈ، اسلام پورہ، چوہنگ، و دیگر کے حوالے کر دیا گیا