سنیپ چیکنگ، ایک لاکھ سے زائد گاڑیوں کی چیکنگ

6 لاکھ سے زائد موٹر سائیکلوں کی جانچ پڑتال کی گئی ، مشکوک عناصر گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر) لاہور پولیس نے سنیپ چیکنگ اور ناکہ بندی کے دوران قانون شکن عناصر کے خلاف کارروائیاں تیز کر دیں۔ ترجمان پولیس کے مطابق رواں سال کے دوران ایک لاکھ 44 ہزار سے زائد گاڑیوں اور 6 لاکھ 83 ہزار موٹر سائیکلوں کی چیکنگ کی گئی۔ اس دوران 25 افراد کے خلاف ضابطہ فوجداری کے تحت کارروائی عمل میں لائی گئی جبکہ 5841 بغیر کاغذات اور 415 اپلائیڈ فار موٹر سائیکلیں بند کی گئیں۔ مزید برآں غیر نمونہ نمبر پلیٹ اور بنانمبر پلیٹ والی 132 موٹر سائیکلوں کو بھی قبضے میں لیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق مشکوک افراد اور وہیکلز کی چیکنگ مزید سخت کر دی گئی ہے۔