رواں ماہ سنیپ چیکنگ اور ناکوں پر6ہزار800 وہیکلزکی چیکنگ

لاہور (کرائم رپورٹر) لاہور پولیس سنیپ چیکنگ و ناکہ جات کے ذریعے قانون شکن عناصر کے خلاف سرگرم عمل ہے۔اس ضمن میں رواں ماہ سنیپ چیکنگ اور ناکوں پر6ہزار800سے زائد گاڑیوں و دیگر وہیکلزکی چیکنگ عمل میں لائی گئی ۔یہ بات ترجمان لاہور پولیس نے اپنے بیان میں کہی۔ترجمان نے بتایا اس دوران 29ہزارسے زائد موٹر سائیکلوں کو چیک کیا گیا ۔ بغیر کاغذات کے 233موٹر سائیکلوں اور17 اپلائیڈ فارموٹر سائیکلوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔