لاہور(کرائم رپورٹر)گلبرگ اور لیاقت آباد پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے دوران سنیپ چیکنگ 3 ملزمان گرفتار کر لیے پولیس کے مطابق ملزمان اللہ دتہ اور بلال کو حفیظ سنٹر اور مکہ کالونی سے حراست میں لیاملزم عمران کو ہوائی فائرنگ و اسلحہ نمائش کرتے ہوئے بہار کالونی سے گرفتار کیا گیاملزمان سے 30 بور پستول، 200 گرام آئس اور شراب کی بوتل برآمد کی گئی ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے انویسٹیگیشن کے حوالے کر دیا گیا ہے ایس پی ماڈل ٹائون اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔