سنیپ چیکنگ ،8ملزم اسلحہ سمیت گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)ایس ڈی پی او برکی کی سربراہی میں ہئیر پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئیدوران سنیپ چیکنگ 8ملزمان کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیاپولیس کے مطابق ایس ڈی پی او برکی غلام دستگیر خان کی سربراہی میں ہئیر پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئیدوران سنیپ چیکنگ 8ملزمان علی حمزہ، رفاقت، سلمان، ارشاد وغیرہ اسلحہ سمیت گرفتار کر لئیایس ڈی پی او برکی غلام دستگیر خان کے مطابق ملزمان سے 3آٹو میٹک رائیفلیں،5پستول میگزینز، کارتوس اور درجنوں گولیاں برآمد ہوئیں گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تحقیقات جاری ہیں سر عام اسلحہ لیکر گھومنے اور نمائش کر کے خوف وہراس پھیلانے والوں سے آہنی ہاتھوں نمٹا جائیگا، ایس پی کینٹ اویس شفیق نے ایس ایچ او ہئیر توصیف احمد اور پولیس ٹیم کو شاباش دی نا جائز اسلحہ، شو اف ویپن اور ہوائی فائرنگ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔