لاہور(کرائم رپورٹر)داتا دربار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اغواء کے مقدمہ میں مطلوب بہن بھائی کو تلاش کرلیا۔ پولیس کے مطابق 11 سالہ علی حسن اور 10 سالہ بیٹی کے اغواء کا مقدمہ والد کی مدعیت میں ہنجروال میں درج تھا۔ بچے گھر سے سودا سلف لینے کے لیے نکلے اور واپس نہ لوٹے ،والدین نے تلاش کرنے کے بعد تھانہ میں مقدمہ درج کروا دیا۔داتا دربار پولیس نے اطلاع ملنے پر بچوں کو بحفاظت تلاش کر لیا۔ بیٹی اور بیٹے کے بحفاظت ملنے پر والدین نے پولیس ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔