قصور (خصوصی رپورٹ)قصور پولیس کی بروقت کارروائیاں، لاپتہ 3 بہن بھائیوں سمیت 4 افراد بحفاظت بازیاب کرلئے۔قصور تھانہ اے ڈویڑن پولیس نے انتھک محنت کے بعد اظہر کالونی سے لاپتہ ہونے والے 3 بہن بھائیوں کو باحفاظت برآمد کر کے والد علی عادل خان کے حوالے کیا۔ بچوں کے والد نے پولیس کو اطلاع دی تھی کہ ان کا بیٹا اور 2 بیٹیاں پڑھنے کے لیے گئے لیکن واپس نہیں لوٹے، جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کیا تھا۔ دوسری کارروائی میں، تھانہ منڈی عثمانوالا پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے لاہور سے مغویہ رمشا بی بی کو برآمد کر لیا۔ پولیس کے مطابق رمشا بی بی کو کسی نے اغوا نہیں کیا تھا بلکہ وہ گھر والوں کے رویے سے تنگ آ کر خود چلی گئی تھی، جس کی گمشدگی پر والد کی مدعیت میں مقدمہ درج تھا۔