ٹریفک حادثات ، خاتون سمیت 3افرادجاں بحق

کارکی ٹکرسیموٹرسائیکل سوارخاتون ،دیگرحادثات میں2افرادچل بسے
شیخوپورہ(خصوصی رپورٹ)ٹریفک کے تین مختلف حادثات میں ایک خاتون سمیت تین افراد جاں بحق، ایک زخمی ہوگیا،بتایا گیا ہے کہ عفت طاہرہ،علی اصغر کے ہمراہ ڈیرہ نگاہ سے فاروق آباد کی طرف آرہی تھی کہ تیز رفتار کار نے انہیں ٹکر ماردی، جس کے نتیجہ میں50 سالہ عفت طاہرہ موقع پر ہی دم توڑگئی، جبکہ علی اصغر شدید زخمی ہوگیا، جسیہسپتال منتقل کردیا گیا، ریسکیو ٹیموں نے ضروری کارروائی کے بعد لاش پولیس کے حوالے کردی ، حافظ آباد روڈ نزد جھبراں منڈی میں کیری ڈبہ نے گدھاریڑھی کو ٹکر ماردی ،جس سے گدھا ریڑھی پر سوار شخص گرکر زندگی کی بازی ہارگیا، فاروق آباد میں ڈمپر نے سڑک پار کرتے ہوئے پیدل شخص کو ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں45 سالہ نامعلوم شخص چل بسا۔