سڑک کناریکھڑے 2فیکٹری مزدوروں محمدعلی، منیر کو بس نے کچل ڈالا
موٹر سائیکل اور لوڈر رکشے میں تصاد م میں امانت علی موقع پر ہی دم توڑ گیا
کالاشاہ کاکو، تلونڈی(نامہ نگار)شیخوپورہ اور تلونڈی میں دو حادثات کے نتیجے میں 3افراد جاں بحق، 2زخمی ہوگئے۔ پہلے واقعہ میں شیخوپورہ مریدکے روڈ پر تیز رفتار بس نے سڑک کنارے کھڑے فیکٹری مزدوروں کو کچل ڈالا جس کے نتیجے میں 2 مزدور جاں بحق اور دو شدید زخمی ہوئے۔حادثہ کا شکار شوز فیکٹری کے ملازمین چھٹی کے بعد گھروں کو واپس لوٹنے کیلئے فیکٹری کے سامنے کھڑے تھے کہ فیصل آباد کی جانب سے آنے والی تیزرفتار تیز رفتار بس نے انہیں روند ڈالا جس کے نتیجے میں سیکھم کا رہائشی محمد علی اور کٹھیالہ ورکاں کا منیر شاہ موقع پر دم توڑ گئے،جبکہ مریدکے کی آبادی حدوکے اور سلامت پورہ کے رہائشی مبشر اور رحمن شدید زخمی ہوئے۔ بس ڈرائیور فرار ہو گیا۔دوسرا حادثہ قصور کے علاقہ تلونڈی میں کوٹ پیراں والا کے قریب ہوا، جہاں موٹر سائیکل اور لوڈر رکشے میں تصادم کے نتیجے میں قریبی گاؤں بگھیانہ خورد کا رہائشی امانت علی موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔