لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)ہزارہ ایکسپریس وے پر چنار کوٹ کے قریب مسافر وین الٹ گئی۔ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں بچے اور خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق اور بچوں سمیت 9 افراد زخمی ہوئے ہیں۔زخمیوں کو ڈی ایچ کیو بٹگرام اور ایوب میڈیکل کمپلیکس ایبٹ آباد منتقل کردیا گیا۔