حادثہ کا شکار ہونے والی بس سید والا سے لاہور آرہی تھی،زخمیوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا گیا ہے
ننکانہ صاحب(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ننکانہ صاحب لاہور جڑانوالہ روڈ موڑ کھنڈہ سٹاپ پر مسافر بے قابو ہو کر الٹ گئی۔بس الٹنے کے باعث 30 مسافر شدید زخمی ہوگئے زخمیوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا گیا ہے،جن خواتین اور بچے بھی شامل ہیں تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ننکانہ صاحب لاہور جڑانوالہ روڈ پر موڑ کھنڈہ سٹاپ کے قریب تیز رفتار مسافر بے قابو ہو کر الٹ گئی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کا عملہ 10 ایمرجنسی وہیکلز کے ساتھ وہاں پہنچا۔بس الٹنے کے نتیجے میں 30 مسافر شدید زخمی ہوگئے ریسکیو آپریشن کی تمام تر نگرانی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار نے کی ریسکیو عملے نے 21 زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ 9 زخمیوں موقع پر طبی امداد فراہم کی حادثہ کا شکار ہونے والی بس سید والا سے لاہور جارہی زخمیوں میں 49 سالہ ممتاز حسین۔39 سالہ مظہر حسین۔12 سالہ ناد علی۔45 سالہ اشرف بی بی۔13 سالہ میمونہ بی بی 35 سالہ علی افضل۔25 سالہ راشد۔6 سالہ جواد۔45 سالہ بشری بی بی18 سالہ فضاء۔16 سالہ مدیحہ۔20 سالہ نگہت۔11 سالہ ابراہیم۔45 سالہ ثوبیہ۔18 سالہ صابر عباس۔10 سالہ ظفر۔13 سالہ ارشد۔14سالہ زاہرہ۔22 سالہ رباب۔21 سالہ علی و دیگر شامل ہیں زخمیوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ھے