نوسربازوں نے دکاندار لوٹ لیا: ہزاروں کی دیہاڑی

تین افراد اچھرہ تھانے کے کانسٹیبل کیساتھ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی ٹیم بن کر آئے‘مجسٹریٹ کے سامنے پیش کرنے کیلئے دکانداروں کو تھانہ لے گئے
تھانہ جا کر کہا مجسٹریٹ چلے گئے ہیں اب ہم جرمانہ کریں گے‘پولیس کی موجودگی میں ہر دکاندار سے 5ہزار روپے ہتھیا لئے:متاثرین کی گفتگو

لاہور(علی چودھری) پولیس اہلکار بھی نوسر بازی کے واقعات میں ملوث نکلے‘ اچھرہ کے علاقہ میں نوسر باز گروپ کی 10 سے زائد دوکانداروں سے تھانے کے اندر پولیس کی موجودگی میں نوسر بازی‘تین افراد اچھرہ تھانے کے کانسٹیبل کے ہمراہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی ٹیم بن کر آئے، ‘ملزمان مجسٹریٹ کا تھانے میں موجود ہونے کا کہہ کر تھانے لے گئے‘دکاندار نے بتایا ملزمان نے تھانے جا کر کہا کہ مجسٹریٹ کی چھٹی ہو گئی اب جرمانے ہم کریں گے ‘ملزمان تھانے میں  مقدمہ درج کروانے کا کہہ کر ڈراتے رہے‘ دکانداروں نے بتایا ملزمان نے تھانہ اچھرہ کے اندر پولیس کی موجودگی میں 5000 فی دکان  پیسے لئے اور جانے دیا،اس سلسلے میں علاقہ مجسٹریٹ نے بتایا چھرہ کے علاقہ میں کسی قسم کی کوئی کارروائی نہیں کی ۔