نوسربازوں، ڈاکوئوں نے شہریوں سے12لاکھ روپے لوٹ لئے

چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ)چیچہ وطنی میں نوسرباز، ڈاکو سرگرم، شہریوں سے12لاکھ روپے سے زائد نقدی لوٹ کر لے گئے۔ شرقی بائی پاس پر عبد الحمید سیدونوسرباز نذرحسین اور محمد اکرم6 لاکھ 90 ہزار روپے کے طلائی زیورات اور نقدی ہتھیا کر لے گئے جبکہ یہ ملزم دکاندار مجاہداقبال اور دیگر دکانداروں اور زمینداروں سے سروے کے نام پر 4 لاکھ 56 ہزار اور 72 ہزار 390 روپے لے کر رفو چکر ہو گئے۔ ادھر تھانہ بنگلہ اوکانوالہ کی حدود چک نمبر 88 بارہ ایل میں مجاہد علی سے ڈاکو ئوں نے گن پوائنٹ پر 50 ہزارروپے نقدی چھین لی۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے۔