جعلی عامل نے دکاندار کو سستاسونادلوانے کا جھانسہ دیکر لوٹ لیا

چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ)جعلی عامل نے د کاندار کو سستا سونا دلوانے کے بہانے دو لاکھ روپے نقدی ہتھیا لی۔ بتایاگیاہے کہ چیچہ وطنی کے نواحی گا ئوں 112 سات آر میں حسیب کامران دکاندار جب کریانہ سامان لینے شہر جارہاتھا تو راستے میں جعلی عامل اور اس کے کارندے نے گھیر لیا اور سستا سونا دلوانے کے بہانے دو لاکھ روپے نقدی ہتھیا کر فرار ہوگئے۔ پولیس نے حسیب کامران کی مدعیت میں ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔