چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ)نوسربازوں نے بیوپاری اور دکاندار سے نقدی و موبائل فون ہتھیا لئے۔حیات آباد چیچہ وطنی میں افتخار احمد بیو پاری سے تین لاکھ 50 ہزار روپے نعیم نے جانوروں کی کھالیں وغیرہ فروخت کرنے کا جھانسہ دے کر ایڈوانس رقم لیکر ہڑپ کر لیے۔ چک نمبر 118 بارہ میں طاہر عثمان دکاندار سے دو نوسر با زمو بائل 65 ہزار روپے کا لیکر دھوکہ سے موٹر سائیکل پر فرار ہو گئے۔ پولیس نے افتخاراحمد اور طاہر عثمان کی مدعیت میں ملزموں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔