لفٹ لینے والی خاتون کو کار سوار نوسربازوں نے لوٹ لیا

خاتون کو قابو کرکے کانوں سے طلائی بالیاں اْتروا ئیں، نہر کنارے اتار کر فرار 
چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ) تھانہ سٹی چیچہ وطنی کی حدود میں نوسربازی کی واردات، گاڑی کے انتظار میں کھڑی خاتون کو کار سوار نوسربازوں نیلفٹ دیکر لوٹ لیا۔نواحی گاو ں 113بارہ ایل کی رہائشی خاتون شہر والے پل پرگاڑی کے انتظار میں کھڑی تھی کہ اسی دوران ایک ویگن آر کار آکر رکی جس میں ایک خاتون اور تین مرد سوار تھے۔ کار میں موجود نوسرباز گروہ کی خاتون نے متاثرہ خاتون سے منزل پوچھی اور کہا کہ وہ بھی اسی طرف جا رہے ہیں، لہٰذا وہ گاڑی میں بیٹھ گئی۔ راستے میں ملزموں نے خاتون کو قابو کرکے اس کے کانوں سے آدھ تولہ سونے کی طلائی بالیاں اْتروا لیں اور بعد ازاں اسے کامرس کالج چیچہ وطنی کے قریب نہر کنارے اتار کر فرار ہوگئے۔