وزیر اعلیٰ پنجاب فرینڈلی سکواڈزان ایکشن :خواتین کو ہراساں کرنے والے 4 ملزمان گرفتارکر لیے

لاہور(کرائم رپورٹر)خواتین کی حفاظت اولین ترجیح، وزیر اعلیٰ پنجاب سائیکل سکواڈ کے نتائج آنا شروع ہو گئے۔ فرینڈلی پٹرولنگ یونٹ نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے خواتین کو ہراساں کرنے والے ملزمان گرفتار کرلیے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب فرینڈلی سکواڈزنے لبرٹی مارکیٹ میں خواتین کو ہراساں کرنے والے 4 ملزمان موقع سے گرفتارکر لیے۔ ملزمان عید شاپنگ کے لیے آئی خواتین کو ہراساں کر رہے تھے۔ خاتون نے قریب موجود وزیر اعلیٰ پنجاب سائیکل سکواڈ کو شکایت کی۔سائیکل سکواڈنے ملزمان کا پیچھا کر کے فوری گرفتار کر لیا۔ ڈیفنس ایریا میں ملزم نے اسلحہ دکھا کر خواتین کو ہراساں کرنے کی کوشش کی۔ سائیکل سکواڈ اور ڈولفن ٹیم نے ملزم کا پیچھا کرکے فوری گرفتار کیا۔ ملزم سے کلاشنکوف، پستول، میگزین اور گولیاں برآمد کر لی گئیں۔ اسی طرح فرینڈلی پولیس یونٹ نے گداگروں کو بھی گرفتار کر لیا۔