لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا ہے کہ بدمعاشی کلچر کا خاتمہ کر رہے ہیں،کوشش ہے کہ کسی بھی شہری سے زیادتی نہ ہو۔عوامی شکایات کے ازالے کیلئے ہی روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری لگاتا ہوں۔اہلکاروں کی جانب سے قانون شکنی کسی صورت قابل قبول نہیں کی جا سکتی۔ شہری پولیس سے متعلقہ شکایات کی صورت بھی مجھ سے براہ راست ملیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں کھلی کچہری کے دوران شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کھلی کچہری میں شرکت کی۔ فیصل کامران نے شہریوں کے مسائل سنے اور ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو احکامات جاری کئے۔