ڈی آئی جی آپریشنز کی کھلی کچہری،ویڈیو لنک پر احکامات جاری کیے

لاہور(کرائم رپورٹر)شہریوں کی دادرسی کیلئے ڈی آئی جی آپریشنزدفتر میں کھلی کچہریوں کا سلسلہ باقاعدگی سے جاری ہے۔ کھلی کچہری میں فراڈ،لڑائی جھگڑے،لین دین کے معاملات سمیت دیگر شکایات موصول ہوئیں۔ڈی آئی جی آپریشنزفیصل کامران نے سائلین کی درخواستوں پر متعلقہ افسران کو بذریعہ ویڈیو لنک احکامات جاری کئے۔ انہوں نے ایس ایچ او گجر پورہ کوشوہر کے تشدد کی شکار خاتون کی قانونی مددکی ہدایت کی۔ اسی طرح لین دین کے معاملات پر ایس پی سٹی، ایس پی ماڈل ٹاؤن،ایس ایچ اوز ہربنس پورہ، ریس کورس اورایس ایچ اونشتر کالونی کو انکوائریاں مارک کی گئیں۔