ڈی آئی جی آپریشنز دفتر میں کھلی کچہری،مسائل سنے

 خواتین کے خلاف جرم ریڈ لائن ہے کسی صورت معافی نہیں ہوگی: ڈی آئی جی 
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنزفیصل کامران کی جانب سے کھلی کچہریوں میں شہریوں کو انصاف کی میرٹ پر فراہمی یقینی بنانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے بھرپور استفادہ حاصل کیا جارہاہے۔ سائلین کی موجودگی میں متعلقہ افسران کو بذریعہ ویڈیو لنک حاضرکر کے موقع پر ہی جواب طلبی کی جارہی ہے۔ڈی آئی جی آپریشنز دفتر میں منعقدہ کھلی کچہری کے دوران مردوخواتین سے بزرگ شہریوں نے بھی شرکت کی۔ کھلی کچہری میں زیادہ تر لین دین، فراڈ،جھگڑوں سے متعدد شکایات موصول ہوئیں۔ فیصل کامران نے لین دین،فراڈ سے متعلق درخواستوں پر ایس پی ماڈل ٹاؤن،ایس ڈی پی او گلشن راوی، ایس ایچ اوز مصری شاہ، شاہدرہ اور ایس ایچ او ہیئر و دیگرافسران کو انکوائریاں  مارک کیں۔ انہوں نے تشدد و دھمکیوں کی شکایت پر ایس پی اقبال ٹاؤن، ڈی ایس پی گلشن راوی، ایس ایچ اوزمغلپورہ، کو بعد از تصدیق فوری کارروائی کے احکامات بھی صادر کئے۔ ڈی آئی جی آپریشنز کا اس موقع پر کہنا تھا کہ خواتین کے خلاف جرم ریڈ لائن ہے کسی صورت معافی نہیں ہوگی۔ ہر شہری وی آئی پی،سفارشی کلچر کا مکمل خاتمہ مشن ہے۔ مظلوم کی باسہولت طریقے سے مدد یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔