کھلی کچہریاں پولیس اور عوام کے درمیان پل کا کردار ادا کر رہی ہیں: فیصل کامران
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کامظلوم کی بروقت دادرسی کیلئے اوپن ڈور پالیسی کے تحت کھلی کچہریوں کا تسلسل جاری ہے۔دفتر میں منعقدہ کھلی کچہری میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ فیصل کامران نے سائلین کی درخواستوں کا بغور جائزہ لیا اور شکایات کے ازالے کیلئے احکامات جاری کئے۔ انہوں نے پولیس اہلکاروں کے خلاف شکایات پر ایس پی سٹی،ایس پی کینٹ، ڈی ایس پی سبزہ زاراور ایس ایچ او ہیئر کو انکوائری کا حکم دیا۔ اسی طرح مالی تنازعات پر ایس ڈی پی اوز ٹاؤن شپ اور شاہدرہ کوجبکہ لین دین کے ہی جھگڑے پر ایس ایچ اوز باٹاپور اور چوہنگ کو حل کرنے کے احکامات جاری کئے گئے۔ فیصل کامران نے لڑائی جھگڑے و گھریلو تشدد کی درخواستوں پرایس ڈی پی اوز رائیونڈ، گجر پورہ، باغبانپورہ کو انکورائری رپورٹ پیش کرنے جبکہ ایس ایچ اوز مزنگ،غالب مارکیٹ، جنوبی چھاؤنی، فیکٹری ایریا اور چوہنگ کو بھی لڑائی جھگڑے کے معاملات پر قانونی کارروائی کا حکم دیا۔انہوں نے دھمکیوں کی شکایت پرایس ایچ اوز ٹبی سٹی، ڈیفنس، ٹاؤن شپ اورہیئرکوجانچ کے بعد مقدمہ درج کرنے جبکہ فراڈ اورتنخواہ نہ دینے پر ایس ایچ اوز کوٹ لکھپت،ڈیفنس اے اورنواب ٹاؤن کو مظلوم کی مدد کرنے کا بھی حکم دیا۔ فیصل کامران کا اس موقع پر کہنا تھا کہ کھلی کچہریاں پولیس اور عوام کے درمیان پل کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ مظلوم کی بروقت دادرسی سے کھلی کچہریوں پر شہریوں کا اعتماد بڑھاہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہری کسی بھی شکایت کی صورت میں بغیر سفارش مجھ سے مل سکتے ہیں