پولیس ان ایکشن: 24گھنٹے میں سیکڑوںملزم گرفتارکرلیے

ملزمان کے قبضے سے 35 موٹر سائیکلیں، 21 موبائل فونز، 81 مویشی، 25 تولے سونا ، 50 لاکھ کی نقدی برآمد
لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب پولیس صوبہ بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ان ایکشن، 24 گھنٹے کے دوران 19 گینگز کے 46 کارندے گرفتار،316 اشتہاری مجرم، 89 عدالتی مفرور اور 78 عادی مجرم گرفتار کیے گئے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے کلاشنکوف، پسٹلز، رائفلز، ریوالور، بندوقوں سمیت 95 ہتھیار اور سینکڑوں کی تعداد میں گولیاں برآمد کی گئیں۔35 موٹر سائیکلیں، 21 موبائل فونز، 81 مویشی، 25 تولے سونا اور 50 لاکھ روپے نقدی برآمدبھی برآمد کی گئی۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں میں1 ڈاکو کیفر کردار کو پہنچا جبکہ 3 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔