اسلحہ کی نمائش پر3ملزمان گرفتارکرلیے گئے

لاہور(کرائم رپورٹر)ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں ڈالہ کلچر، اسلحہ نمائش بلیک پیپرز، غیر نمونہ نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کیخلاف آپریشن کرتے ہوئے 3ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق گاڑیوں سے بلیک پیپرز،غیر نمونہ نمبر پلیٹس کو اترواکر روڈ پر داخلے کی اجازت دی گئی۔ دوران آپریشن کاہنہ سے ویگو ڈالہ پر اسلحہ نمائش کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ملزمان سے 3 رائفل میگزینز اورگولیاں برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔