گرفتار ملزمان میں وحید خان،رضا خان،امتیاز،انور،لیاقت اور فیاض سمیت دیگر شامل،ایس پی سٹی کی پولیس ٹیم کو شاباش
لاہور(کرائم رپورٹر)بادامی باغ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ سٹے باز منشیات فروش مزمل بٹ کے ڈیرہ پر چھاپا مار کر 11ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم سٹے بازی اور سنگین مقدمات میں مفرور اشتہاریوں کو پناہ دیتا تھا۔ ملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی ایک لاکھ سے زائد نقد رقم ،موبائل اور تاش کے پتے برآمد کیے گئے۔ گرفتار ملزمان میں وحید خان،رضا خان،امتیاز،انور،لیاقت اور فیاض سمیت دیگر شامل ہیں ۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی ہے۔ ایس پی سٹی قاضی علی رضا نے قمار بازوں کے خلاف کارروائی کرنے پر ایس ایچ او بادامی باغ اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ۔