کاہنہ پولیس :24گھنٹے میں 7ملزم پکڑ لئے

لاہور(کرائم رپورٹر)ماڈل ٹاؤن ڈویڑن پولیس جرائم پیشہ عناصر کیخلاف ان ایکشن ہے کاہنہ پولیس نے 24 گھنٹوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا پولیس کے مطابق ملزمان کو خفیہ اطلاع اور دوران سنیپ چیکنگ مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیاگرفتار ملزمان میں 3 منشیات فروش 1 ہوائی فائرنگ کا مرتکب ملزم اور اے کیٹیگری کے 3 اشتہاری بھی شامل ہیں، ملزمان سے مجموعی طور پر 1 کلو سے زائد چرس، 50 لیٹر شراب اور ناجائز اسلحہ برآمد کیا گیاگرفتار اشتہاری چوری، ڈکیتی، اقدام قتل سمیت دیگر مقدمات میں مطلوب تھے ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کے مطابق ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیاجرائم پیشہ عناصر کیخلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں،