لاہور(کرائم رپورٹر)اچھرہ اور نشتر کالونی پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں منشیات فروش اور پتنگ فروش شامل ہیں ۔ملزمان کو خفیہ اطلاع پر مختلف علاقوں سے حراست میں لیا گیا۔ملزمان سے مجموعی طور پر 2 کلو چرس، 70 پتنگیں اور چرخیاں برآمد کی گئی۔ ملزمان اسد، نبیل کیخلاف مقدمات درج کرکے مزید کارروائی کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔