3 منشیات فروش پکڑے گئے

لاہور(کرائم رپورٹر)پولیس نے مختلف کارروائیوں میں 3 منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا۔گوالمنڈی چوکی میو ہسپتال نے ریکارڈ یافتہ ملزم فیضان عرف شیشی کو گرفتار کر کے 1050 گرام چرس اور 200 گرام آئس جبکہ برکی پولیس نے آصف اور یوسف مسیح کو گرفتار کر کے اڑھائی کلو سے زائد چرس برآمد کرلی۔