منشیات فروش سپلائی دیتے پکڑے گئے

لاہور(کرائم رپورٹر)مسلم ٹائون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2منشیات فروشوں کو منشیات سپلائی دیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق مسلم ٹائون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2منشیات فروشوں مراتب حسین اور عبدالمجید کو منشیات سپلائی دیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیاملزمان مراتب حسین اور عبدالمجید تعلیمی اداروں کے گرد اور بازاروں میں منشیات فروخت کرتے تھے۔ملزمان سے مجموعی طور پر 2 کلو 560 گرام چرس برآمد کرکے پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی ایس پی اقبال ٹاؤن بلال احمد نیایس ایچ او مسلم ٹاؤن انسپکٹر عاطف، سب انسپکٹر ساجد جوئیہ اور پولیس ٹیم کو شاباش دی نوجوان نسل کی بربادی کا سبب بننے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔